نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) کیرالا بھون میں مبینہ طور پر گائے کا گوشت پیش کئے جانے کی پولیس سے شکایت کرنے والے ہندو سینا کے صدر وشنو گپتا کو آج پولیس نے حراست میں لےلیا ہے۔
نئی دہلی کے ڈپٹی کمشنر
آف پولیس جتن نروال نے بتایا کہ گپتا کو تعزیرات ہند کی دفعہ 182 کے تحت سرکاری ملازمین کو جھوٹی اطلاع دے کر اس کے قانونی اختیار کا استعمال کسی اور کو نقصان پہنچانےکے ارادے سے کئےجانےکے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔